وزیراعظم نریندر مودی آج دن میں گیارہ بجے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے مختلف ضلعوںکے ڈسٹریکٹ مجسٹریٹس کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم ضلعوں میں سرکاری اسکیموں اور پروگراموں پر عمل درآمد سے متعلق پیشترفت اور تازہ صورتحال کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کریں گے۔ اِس بات چیت سے کارکردگی کا جائزہ لینے میں اور درپیش چیلنجوں کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ملک بھر میں ترقی اور فروغ میں غیرمساوات کو ختم کرنے کیلئے بہت سے اقدامات لگاتار کئے گئے ہیں۔ یہ قدم سبھی شہریوں کے معیار زندگی میں اضافہ کرنے اور سبھی کی شمولیت والی ترقی کو یقینی بنانے کی طرف حکومت کے پابند ہونے کے عین مطابق ہے۔ (AIRNEWS)