وزیراعظم نریندر مودی 70 سال کے طویل وقفے کے بعد مدھیہ پردیش اور ملک کو ایک تاریخی تحفہ دیں گے۔ وزیراعظم نامیبیا سے لائے گئے 8 چیتوں کو مدھیہ پردیش کے Kuno نیشنل پارک میں چھوڑیں گے۔ یہ بڑے جنگلی جانوروں کی بحالی کا دنیا کا پہلا بین براعظمی پروجیکٹ ہے۔ جناب مودی اپنی مدد آپ گروپ کی تقریباً ایک لاکھ خواتین کی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی، Kuno نیشنل پارک میں صبح تقریباً ساڑھے دَس بجے چیتوں کی بازآبادکاری کے نقل مکانی کے اِس پروجیکٹ کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم اِن چیتوں کو دو احاطوں میں چھوڑیں گے۔ دو نَر چیتوں کو پہلے احاطے میں اور ایک مادہ چیتے کو دوسرے احاطے میں چھوڑا جائے گا۔ جناب مودی، سرسبز مدھیہ پردیش کے تحت دِن میں گیارہ بج کر چالیس منٹ پر شیوپور ضلعے میں کَراہَل کے مقام پر پودے بھی لگائیں گے۔ وزیراعظم اِسی جگہ دوپہر 12 بجے خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کی ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ جناب مودی شیوپوری مَنڈلا، شہ دول اور تامیا میں پسماندہ قبائلی گروپ کے ہنرمندی کے فروغ سے متعلق خصوصی تربیتی مراکز کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح بھی کریں گے۔
جہاں تک اپنی مدد آپ گروپوں کا تعلق ہے، ریاست کے دیہی گزر بسر مشن میں تین لاکھ 86 ہزار اپنی مدد آپ گروپ کام کر رہے ہیں۔ 43 لاکھ سے زیادہ کنبے اِن گروپوں سے وابستہ ہیں اور ایک خود انحصار بھارت کے خواب کو پورا کرنے میں مصروف ہیں (AIR NEWS)