A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

وزیراعظم مودی آج پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کریں گے

news

وزیراعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج دن میں بارہ بجے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار حاصل کرنے والے بچوں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔
تقریب کے دوران، Blockchain تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے سال 2021 اور سال 2022 کیلئے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار جیتنے والوں کو ڈیجیٹل سر ٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو سر ٹیفکیٹ دینے کے لئے یہ تکنیک پہلی بار استعمال کی جا رہی ہے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی اور وزیر مملکت ڈاکٹر مُنج پارا مہیندر بھائی بھی اِس موقع پر موجود ہوںگے۔
حکومت، بچوں کو اُن کی غیرمعمولی حصولیابیوں پر چھ زمروں کے تحت، پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ سے نوازتی ہے۔ یہ چھ زمرے ہیں، اختراع، سماجی خدمت، تعلیم، کھیل کود، آرٹ وثقافت اور بہادری۔ یہ انعامات پانچ سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو دیئے جاتے ہیں۔ یہ انعام دو عنوانات، بال شکتی پُرسکار اور بال کلیان پُرسکار کے تحت دیئے جاتے ہیں۔ اِس سال بال شکتی پُرسکار کے مختلف زمروںکے تحت ملک کے 29 بچوں کو اِن انعامات کیلئے
منتخب کیا گیا ہے۔ یہ انعام یافتہ بچے، ہر سال یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ انعام کے تحت ہر بچے کو ایک تمغہ، ایک لاکھ روپے کی نقد رقم اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔
یہ پروگرام، آکاشوانی دلّی کے، ایف ایم گولڈ اور اِندر پرستھ چینلس سے آج دوپہر بارہ بجے سے نشر کیا جائے گا۔ اِس پروگرام کوAIR LIVE NEWS 24X7 CHANNEL پر بھی رواں اسٹریم کیا جائے گا۔ یہ پروگرام AKASHVANI AIR YOUTUBE CHANNEL پر بھی دستیاب ہوگا۔ (AIRNEWS)

816 Days ago