A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

وزیراعظم مودی آج یومِ آئین کے موقع پر، ای کورٹ پروجیکٹ کے تحت مختلف اقدامات کا آغاز کریں گے

News

وزیراعظم نریندر مودی آج صبح دس بجے، سپریم کورٹ میں یومِ آئین کی تقریبات میں شرکت کریںگے۔ اِس پروگرام کے دوران وزیراعظم، ای-کورٹ پروجیکٹ کے تحت مختلف نئے اقدامات کا آغاز کریںگے۔ یہ پروجیکٹ، اطلاع اور مواصلاتی ٹکنالوجی کے ذریعے، مقدمات کے فریقوں، وکیلوں اور عدلیہ کو خدمات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔
وزیراعظم جن اقدامات کا آغاز کررہے ہیں اُن میں ورچوئل جسٹس کلاک، جسٹس آئی ایس موبائل ایپ دوئم ، ڈیجیٹل عدالت اور S3Waas ویب سائٹس شامل ہیں۔
ورچوئل جسٹس کلاک، عدالت کی طرف سے نمٹائے گئے مقدمات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں عوام کو واقفیت دے کر، عدالت کی کارکردگی کو جوابدہ اورشفاف بنائے گی۔
لوگ، ضلع عدالت کی ویب سائٹ پر کسی بھی عدالت کی ورچوئل جسٹس کلاک دیکھ سکتے ہیں۔
JustIS موبائل ایپ دوئم کے ذریعے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز، کیسوں کی تاخیر اور اِن کے نمٹارے پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل عدالت، ججوں کو ڈیجیٹل شکل میں عدالتی ریکارڈس دستیاب کرانے کا ایک قدم ہے۔
S3WaaS ویب سائٹس، مخصوص اطلاعات شائع کرنے اور ضلع عدلیہ سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے، ویب سائٹس تشکیل دینے اور اِس کا پورا بندوبست سنبھالنے کا ایک فریم ورک ہے۔
یہ حکومت کی لگاتار کوشش ہے کہ لوگوں کو تیزی سے اور قابلِ اعتبار انصاف فراہم کیا جائے۔ ای-کورٹ پروجیکٹ، ورچوئل سماعت اور ای-فائلنگ کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ انصاف، تیزی سے فراہم کیا جاسکے۔ اِن کوششوں سے ایک مستعد، بروقت، کم خرچ، شفاف اور جوابدہ انصاف فراہم کرنے کا نظام تیار کرنے میں مدد ملی ہے۔ عدلیہ نظام سے منسلک تمام لوگوں کو اِس کا فائدہ پہنچ رہا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ 5G جیسی نئی ٹکنالوجیز کے استعمال سے لوگوں کو تیزی سے انصاف فراہم کرنے کی کوششوں کو مزید استحکام ملے گا۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اختتامی تقریب سے خطاب کرینگی۔ (AIR NEWS)

510 Days ago