وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ لیبر قوانین ہوں یا زرعی قوانین ہوں یاCAA ہو، سبھی کے بارے میں جھوٹ پھیلایا جارہا ہے۔ BJP کے قیام کے 41سال پورے ہونے کے موقع پر اپنے خطاب میں جناب مودی نے کہاکہ یہ سیاسی عدم استحکام پیداکرنے کی سازش ہے۔ اُنہوں نے BJPکارکنوں کو تلقین کی کہ وہ عوام کے پاس جاکر اُنہیں حقیقتسے آگاہ کریں۔ جناب مودی نے کہاکہBJP نہ صرف قومی مفاد کی نمائندگی کرتی ہے، بلکہ یہ علاقائیامنگوں کا بھی پاس رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پارٹی کا اصول ہے کہ ویکتی سے بڑا دَلاور دَل سے بڑا دیش۔ جناب مودی نے کہاکہ پارٹی نے دفعہ 370 منسوخ کرکے شیاما پرسادمکھرجی کا مقصد پورا کردیا ہے اور کشمیر کو آئینی حق دیا ہے۔×
(AIR NEWS)