A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

وزیراعظم نریندرمودی نے ایودھیا میں بھومی پوجن میں حصہ لیا اور رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا

News

وزیراعظم نریندرمودی نے آج ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا اور بھومی پوجن میں حصہ لیا۔ اِس اہم تقریب میں دوسروں کے علاوہ اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت بھی شامل تھے۔وزیراعظم نے ایودھیا میں ہنومان گڑھی مندر میں پوجا ارچنا بھی کی۔گزشتہ سال نومبر کی 9 تاریخ کو طویل عرصے سے جاری تنازع کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے ایودھیا میں رام جنم بھومی اَستھان میں رام مندر تعمیر کرنے کی اجازت دی تھی۔وِشوہندوپریشد کی جانب سے 9نومبر 1989 کو شیلانیاس کے عین 30 سال بعد عدالت عالیہ نے اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ اِس سال کے شروع میں فروری کے مہینے میں مرکزی کابینہ نے شری رام جنم بھومی تیرتھ Kshetra ٹرسٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔ٹرسٹ کو رام مندر کی تعمیر اور دوسرے متعلقہ کام انجام دینے کے لیے آزادانہ فیصلے کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ٹرسٹ کو کروڑوں عقیدتمندوں کی مندر کی تعمیر کی خواہش کی تکمیل کے لیے 67 اعشاریہ سات ایکڑ اراضی دی گئی تھی۔x (AIR NEWS)

1352 Days ago