جناب مودی نے آٹھ فصلوں کی حال ہی میں زیادہ مقوی بنائیگئی سترہ قسموں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ خوراک کے عالمی دن کے موقع پر ہر ایک کومبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملک کے کسان خوراک کے انقلاب کیلئے حکومت کیکوشش میں ایک اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں نے کورونا عالمی وبا سے ملک کو بچانےمیں ایک نمایاں اور اہم رول ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں تغذیہ کی کمی کے مسئلےسے نمٹنے کیلئے کثیر رخی طریقِ کار شروع کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ جہاں ایک طرفبچوں اور ماؤںکیلئے تغذیہ بخش خوراک کی مقدار بڑھانے پر زور دیا گیاہے، وہیں دوسری جانب صفائی ستھرائیکا معیار بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جل جیون مشنکے ذریعے پینے کا پانی، گیارہ کروڑ بیت الخلا کی تعمیر، اندردھنش کے تحت ٹیکہ کاری،ایک روپے کے سینٹری پیڈ کی دستیابی اور لڑکی کی تعلیم پر توجہ دی گئی ہے، جو ملک میںہر ایک کیلئے مجموعی طور پر زبردست خوشحالی لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر خوراک کی فراہمی کویقینی بنانے کو بڑھاوا دینے کیلئے لگاتار ضروری اصلاحات کررہا ہے۔ زراعت سے متعلق نئےقوانین کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ منڈیوں اور ملک کے کسانوں کو بھی مضبوطبنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ APMC منڈیوں کو حکومت کی جانب سےمقابلہ جاتی بنایاجارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسان پروڈیوسر تنظیموں FPos کاایک بڑا نیٹ ورک بھی تیار کیا جارہا ہے، تاکہ چھوٹے کسانوں کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاںلائی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے قوانین میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جسمیں منڈیوں میں زرعی پیداوار کی فروخت میں بچولیوں کا کوئی رول نہیں ہوگا۔
جناب مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نئے قوانین کسانوں کو اس بات کی آزادیدیتے ہیں کہ وہ جب چاہئیں کنٹریکٹ ختم کرسکتے ہیں۔ اِس پروگرام میں زراعت کے مرکزیوزیر نریندر سنگھ تومر ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی اور ایف اےاو اور دیگر وزارتوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اسے ملک بھر کے آنگن واڑی، کرشیوگیان کیندروں، نامیاتی اور باغبانی مشنوں نے بھی دیکھا۔
(AIR NEWS)