A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

وزیراعظم نے بجلی کے شعبے میں صارفین کا اطمینان اور مالی استحکام بڑھائے جانے پر زور دیا

news

وزیراعظم نریندر مودی نے بجلی کے شعبے کی کارکردگی اور صلاحےتبڑھانے اور مالی استحکام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صارفین کا اطمینان بڑھانے کی ضرورتپر زور دیا ہے۔ وزیراعظم نے کل شام بجلی محکمہ کی وزارت اور نئی اور قابل تجدید توانائیکی وزارت کے کام کا جائزہ لیا۔

میٹنگ میں پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ جن میںبجلی کے شعبے پر اثرانداز ہونے والے مسائل سے نمٹنے کی خاطر نظرثانی شدہ محصول پالیسیاور بجلی ترمیمی بل 2020 شامل ہیں۔ جناب مودی نے بجلی کے شعبے‘ خاص طور پر مختلف ریاستوںاور خطوں میں بجلی کی تقسیم کے شعبے میں مسائل کو اُجاگر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک ہی حل تلاش کرنے کی بجائے وزارت کو ریاستوں کی ضرورتکے اعتبار سے حل نکالنے چاہئے تاکہ ہر ریاست کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ترغیبدی جاسکے۔ جناب مودی نے بجلی کی وزارت کو یہ صلاح دی کہ بجلی کی تقسیم کاری سے وابستہکمپنیاں باقاعدگی سے اپنی کارکردگی سے متعلق تفصیلات شائع کریں تاکہ عوام کو یہ معلومہوسکے کہ یہ کمپنیاں دیگر کمپنیوں کے مقابلے کس طرح کی کارکردگی انجام دے رہی ہیں۔
 
  (AIR NEWS)

1422 Days ago