A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

وزیراعظم نے میڈیا سے کہا: وہ عوام کے لیے ذہانت اور منطق سے بھرپور دلائل پیش کرے

news

ملک بھر کے طلبا، اساتذہ اور والدین وزیر اعظم نریندرمودی کے بات چیت کے پروگرام ”پریکشا پے چرچا“ 2020 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ تقریب اس مہینے کی 20 تاریخ کو نئی دلّی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ جناب مودی سوالوں کے جواب دیں گے اور چنندہ طلبا سے، امتحان کے دوران ذہنی دباو ¿ سے چھٹکارہ پانے کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
پچھلے سال نومبر میں من کی بات پروگرام میں وزیراعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ امتحانات کے دوران اپنے نوجوان دوستوں کو ہنستا مسکراتا اور اُن کے والدین کو ذہنی دباو سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔ (AIR NEWS)

1557 Days ago