A part of Indiaonline network empowering local businesses

وزیراعظم نے کووڈ19-سے نمٹنے کیلئے اختراع اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل کیلئے زور دیا

news

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تکنیک پر مبنی حل کی جانکاری دستیاب کرائیں ۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے اُن پر زور دیا کہ وہ یہ جانکاری شہریوں کے رابطے کے پلیٹ فارم Mygov پر دستیاب کرائیں، جس سے کئی لوگوں کو مدد مل سکتی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ایک زیادہ صحت مند کرۂ ارض کیلئے اختراع کا استعمال کیا جانا چاہیئے۔
ایک بیان میں MyGov نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف مہم کو مضبوط کرنے کی خاطر اختراعی حل، بائیو انفارمیٹکس، Datasets اور تشخیص کیلئے Apps کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ جو حل پیش کئے جائیں گے ، اُن کا جائزہ لیا جائے گا اور جو حل چنے جائیں گے ، انہیں موزوں انعام دیا جائے گا۔ (AIR NEWS)

1500 Days ago