A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

وزیراعظم کی میانما کے صدر کے ساتھ باہمی بات چیت آج

News

وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں میانما کے صدر یو ون منٹ کے ساتھ باہمی بات چیت کریں گے۔ جناب U Win Myint کل شام بھارت کے چار روزہ دورے پر نئی دلی پہنچے ہیں۔ ان کے ساتھ خاتون اول Daw Cho Cho بھی دورے پر آئی ہیں۔ بات چیت کے بعد کئی معاہدوں پر دستخط ہونے کی امید ہے۔ میانمار کے صدر شام میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کریں گے۔
بھارت کے میانما کے ساتھ مذہبی، لسانی اور نسلی رشتے ہیں۔ یہ بھارت کا واحد آسیان پڑوسی ملک ہے، جو جنوب مشرقی ایشیا کے لیے راستہ فراہم کرتا ہے۔ بھارت اپنی ایکٹ ایسٹ اور پڑوسی پہلے کی پالیسیوں کے مطابق میانما کے ساتھ اپنے تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ بھارت میانما کا پانچواں سب سے بڑا تجارتی ساجھے دار رہی ہے۔ دونوںملکوں کے درمیان باہمی تجارت 2018-19 میں تقریباً 8 فیصد رہی اور موجودہ تجارت ایک اعشاریہ 7 ارب ڈالر ہے۔ میانما کے صدر اپنے دورے کے دوران بودھ گیا اور آگرہ بھی جائیں گے۔ (AIR NEWS)

1512 Days ago