وزیراعظم نریندر مودی، گجرات کے شہر گاندھی نگر میں آج، کوچ کرنے والے جنگلی جانوروں کے تحفظ CMS سے متعلق کنونشن کی، فریقوں کی 13 وِیں کانفرنس سی او پی کا افتتاح کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ہے ”کوچ کرنے والے جانور، کرۂ ارض کو مربوط بناتے ہیں اور ہم اُن کی گھرواپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں“CMS سی او پی 13 کے Logo کا تصور، کولم سے لیاگیا ہے، جو جنوبی بھارت کے روایتی فن کی ایک قسم ہے۔ اِس Logo میں کولم آرٹ کا استعمال، بھارت میں نقلِ مکانی کرنے والے، اَمور شاہین، کوہان والی ویل مچھلی اور سمندری کچھوؤں جیسے اہم پرندوں اور جانوروں کی علامت کے طور پر کیا گیا ہے۔ بھارت کو، میزبان کے طور پر اگلے تین سال کیلئے صدر کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔
تقریباً ایک سو 30 ملکوں کے نمائندگان تحفظ پسند سرکردہ شخصیات اور جنگلی جانوروں کے تحفظ سے متعلق، بین الاقوامی ادارے میں کام کرنے والے افراد، تیرہویں CMS کانفرنس میں شرکت کیلئے گاندھی نگر پہنچ گئے ہیں۔
کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر کئی ریاستی حکومتوں، قومی اور بین الاقوامی تنظیموں نے نمائشی علاقے میں اپنے بہترین خدمات اور تجربات کی نمائش کی ہے۔ CMS-COP-13 کا ماسکٹ GIBI، گریٹ انڈین بسٹرڈ ہے جو معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل میں سے ایک ہے۔بھارت کوچ کرنے والے جنگلی جانوروں کے تحفظ سے متعلق کنونشن پر، دستخط کرنے والے ملکوں میں، 1983 سے شامل ہے۔ (AIR NEWS)