A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

وندے بھارت مشن کے تحت آج متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے ایک ہزار بھارتی شہریوں کی وطن واپسی

News

وندے بھارت مشنکے تحت آج متحدہ عرب امارات‘UAE سے چھ پروازیں چلائی جائیں گی۔ وہاں پھنسے ہوئے لگ بھگایک ہزار بھارتی باشندوں کے واپس وطن آنے کا امکان ہے۔ دبئی سے پانچ پروازیں کوچی‘کنّور‘ کوزی کوڈ‘ حیدرآباد اور تھروونتھاپورم کیلئے چلائی جائیں گی‘ جبکہ ابوظہبی سےایک پرواز کوچی کیلئے چلے گی۔ ان پروازوں میں پریشانی میں گھرے ہوئے کارکنوں‘ پھنسےہوئے سیاحوں‘ حاملہ خواتین‘ پھنسے ہوئے طلبا‘ بزرگ افراد اور میڈیکل ایمرجنسی کے کیسوںکو ترجیح دی جائے گی۔ مسافروں کو طبّی جانچ کے عمل سے گزرنے کے بعد ہی جہاز میں سوارہونے دیا جائے گا۔ صرف ایسے مسافروں کو جہاز میں سوار ہونے کی اجازت ہوگی جن میں بیماریکی کوئی علامت نہیں پائی جائے گی۔ (AIR NEWS)

1421 Days ago