آج سِڈنی میں خواتین کے ٹوئنٹی-ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ اب سے کچھ دیر بعد ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔بھارت خواتین کے ٹوئنٹی-ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں اس سے پہلے کبھی نہیں پہنچا۔ اس کے علاوہ بھارتی خواتین نے ٹی-ٹوئنٹی کے میچ میں انگلینڈ کو کبھی بھی شکست نہیں دی ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں اب تک بھارت کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ سِڈنی میں ہی آج دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی خواتین، آسٹریلیا کی ٹیم سے مقابلہ کریں گی۔ یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ (AIR NEWS)