تقریباً 25 فیصد بالغ آبادی کے، کووڈ انیس کے بچاﺅ کے ٹیکے پوری طرح لگائے جاچکے ہیں۔ عبوری اعدادوشمار کے مطابق کَل، 53 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے، جس کے بعد اُن لوگوں کی تعداد جنہوں نے ٹیکہ لگوایا لیا ہے مجموعی طور پر تقریباً 88 کروڑ ہوگئی ہے۔ تقریباً ہر چار اہل بھارتی افراد میں سے ایک نے ٹیکہ لگوالیا ہے۔
ملک بھر میں جاری ٹیکہ کاری مہم کے تحت کووڈ سے بچاو ¿ کے 87 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ کَل شام سات بجے تک 49 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے تھے۔
بھارت میں 201 دن کے بعد 20 ہزار سے کم، روزانہ نئے کیسز کی خبر ملی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ صرف کَل، ایک کروڑ دو لاکھ 22 ہزار ٹیکے لگائے گئے۔
ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 18 ہزار سے زیادہ نئے معاملات کی اطلاع ملی ہے۔ وزارت کے مطابق روبہ صحت ہونے والوں کی شرح97 اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ہوگئی ہے۔ (AIR NEWS)