مرکزی حکومت، بھارت مخالفت فرضی خبریں دینے والے میڈیا پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔ حکومت نے پاکستان میں قائم ایسے 35 یوٹیوب چینلز اور دو ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے، جو ڈیجیٹل میڈیا پر منظم طریقے سے، بھارت مخالف فرضی خبریں پھیلانے میں ملوث ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دو ٹوئٹر اکاﺅنٹس ، دو انسٹاگرام اکاﺅنٹس اور ایک فیس بک اکاﺅنٹ کو بھی حکومت نے بلاک کیا ہے۔ اِنہیں بھی انٹرنیٹ پر بھارت مخالف گمراہ کن معلومات، منظم طریقے سے پھیلانے میں ملوث ہونے پر بلاک کیا گیا ہے۔
اطلاعات ونشریات کی وزارت میں سکریٹری اپوروا چندر نے کَل بتایا کہ یہ یوٹیوب چینلز، ویب سائٹس اور ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک کاﺅنٹس پاکستان سے چلائے جارہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اِن چینلوں کا مواد اور معلومات زہریلے انداز کی تھی اور ملک کی خودمختاری کے پوری طرح خلاف تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے اسی سلسلے میں یہ حکم جاری کیا ہے۔ (AIRNEWS)