A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

پورے ملک میں بچوں اور خواتین کی ٹیکہ کاری کیلئے مشن اِندردھنوش دوئم کا آغاز

news

مرکز مِشن اِندر دھنش دوئمIMI کو، جس میں تیزی لائی گئی ہے، آج ملک بھر میں شروع کرے گا۔ حکومت کی اِس اہم اسکیم کا مقصد دو سال سے کم عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کے، ٹیکے لگانا ہے۔ یہ ٹیکے آٹھ ایسی بیماریوں کی روک تھام کیلئے لگائے جائیں گے، جنہیں یہ ٹیکے لگاکر روکا جاسکتا ہے۔
IMI دوئم میں Diphtheria,، کالی کھانسی، ٹیٹنس، پولیومائیلائٹس، ٹی بی، خسرہ، دماغی بخار اور ہیپاٹائٹس بی شامل ہیں۔ جاپانی بخار اور ہِیمو فیلس بخار کے ٹیکے بھی کچھ علاقوں میں فراہم کرائے جارہے ہیں۔اِس IMI کا مقصد، 27 سے زیادہ ریاستوں کے 272 ضلعوں میں تمام متعلقہ لوگوں کے ٹیکے لگانے کا نشانہ حاصل کرنا ہے۔
IMI دوئم دسمبر سے مارچ 2020 کے درمیان منعقد کیا جائے۔ مرکزی وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے یہ ٹیکے ضرور لگوائیں۔ (AIR NEWS)

1599 Days ago