بڑے نقد لین دین والے پینسٹھ ٹول پلازہ مرکزوں کیلئے فاس ٹیگ ضابطوں میں نرمی کی گئی ہے۔ اِس کے تحتوہ فیس پلازہ کی 25 فیصد FASTag Lanes کو 30 دن کیلئے HybridLanesمیں بدل سکیں گے۔
سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے قومی شاہراہوں سے متعلق بھارتی اتھارٹی کیدرخواست پر ایسا کیا ہے تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایاہے کہ یہ 65 ٹول پلازہاترپردیش، گجرات، راجستھان، پنجاب اور آندھرا پردیش سمیت ملک کے مختلف حصوں میںواقع ہیں۔
حکومت نے FASTag پر مبنی چُنگی وصولکرنے کا الیکٹرانک نظام قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی کے سبھی ٹول پلازہ مراکزپر پچھلے مہینے کی 15 تاریخ کو شروع کیا ہے۔
اِس کے تحت کم از کم 75 فیصد ٹول پلازہ Lanes کیلئے FASTag کے استعمال کو لازمیبنایا گیا تھا اور نقدادائیگی کو 25 فیصد Lanes تک محدود کردیا گیاتھا۔
FASTag پر مبنی چنگی وصولکرنے کا الیکٹرانک نظام 527 سے زیادہ قومی شا ہراہوں پر شروع کیا گیا ہے۔ ایک FASTag ریڈیو فری کوئنسی Identification ٹیکنالوجی استعمالکرتا ہے تاکہ ایک چلتی ہوئی گاڑی سے براہ راست چنگی کی ادائیگی ممکن ہوسکے۔ ابڈرائیوروں کو ٹیکس ادا کرنے کے ٹول پلازہ پر اپنی گاڑیاں روکنے کی ضرورت نہیں پڑےگی۔ (AIR NEWS)