A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

چناؤ کمیشن نے اس ماہ کی 26 تاریخ کو ہونے والے راجیہ سبھا کے چناؤ موخر کردئیے

news

چناؤ کمیشن نے اس ماہ کی 26 تاریخ کو ہونے والے راجیہ سبھا کے چناؤ کو موخر کردیا ہے۔ یہ فیصلہ Covid-19 کے پھیلنے کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا یعنی ایوان بالا میں 55 سیٹوں کو پُر کرنےکے لئے الیکشن 26 مارچ کو ہونے تھے لیکن 37 امیدواروں کو پہلے ہی بلامقابلہ منتخب کرلیاگیا ہے۔ اب باقی 18 سیٹوں کے لئے چناؤ ہونے ہیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا اور اب چناؤ موخر کردئیے گئے ہیں۔ چناؤ اورووٹوں کی گنتی کی تازہ تاریخ کا اعلان موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ (AIR NEWS)

1487 Days ago