A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

ڈاکٹروکے قومی دن پر ڈاکٹروں کو ملک کا سلام،بحران کی گھڑی میں ڈاکٹر اور نرسیں بھگوان کا روپ: وزیر اعظ

News

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتا ہے، جو کووڈ19 کے خلاف پرزور مہم میں پیش پیش رہے ہیں۔جناب نریندرمودی نے آج ڈاکٹروں کے دن کے موقع پر ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ بحران کی اِس گھڑی میں ڈاکٹر اور نرسیں ہمارے لیے بھگوان کا ایک رُوپ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہر شخص کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر لمحے ڈاکٹروں کا احترام کرے اور اُن کی عزت افزائی کرے، جو ملک کی خدمت کررہے ہیں۔
وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے 80 کروڑ لوگوں کو مزید پانچ مہینے تک مفت اناج دینے کا اعلان کیا ہے۔ پردھان منتری غریب کلیان اَنّ ہوجنا میں نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ کووڈ19 وبا کے تناظر میں اِسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔ اِس کے تحت ایک کنبے کے ہر شخص کو ہر مہینے پانچ کلوگرام مفت گیہوں یا چاول اور ایک کلو چنا فراہم کیا جائے گا۔ اِس میں توسیع سے 90 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا خرچ ہوگا۔
کل شام قوم سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ تقریباً بیس کروڑ غریب کنبوں کے جن دھن کھاتوں میں 31 ہزار کروڑ روپے پہنچائے گئے ہیں، جبکہ 9 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں 18 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ منتقل کیے گئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان روزگار ابھیان پر پچاس ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔
روزگار فراہم کرنے کی خاطر یہ مہم شروع کی گئی ہے۔جناب مودی نے کہا کہ لاک ڈاؤن جیسے بروقت اقدامات سے کئی جانوں کو بچایا جاسکا ہے۔

متعلقہ خبریں (AIR NEWS)

1388 Days ago