دفاعی سامان کی خرید سے متعلق کونسل نے بھارتی مسلح افواج کو درکار مختلف ساز و سامان کی تجویزوں کو منظوری دے دی ہے، جن کی مالیت تقریباََ 2 ہزار 290 کروڑ روپے ہے۔ ان میں اندرون ملک صنعتوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمپنیوں سے سامان کی خرید بھی شامل ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دفاعی سامان کی خرید سے متعلق کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ بھارتی اشیاءخریدنے کے زمرے کے تحت کونسل نے Static HF Tans-receiver sets اور اسمارٹ Anti Airfield اسلحہ نظام شامل ہے۔ HF ریڈیو Sets سے فوج اور فضائیہ کی فیلڈ یونیٹوں کے بلارکاوٹ مواصلات میں سہولت ہوگی۔ انہیں تقریباََ 540 کروڑ روپے کی لاگت پر خریدا جارہا ہے۔
اسمارٹ Anti Airfield اسلحہ نظام تقریباََ 970 کروڑ روپے کی لاگت پر حاصل کیا جارہا ہے۔ اس سے بحریہ اور فضائیہ کی فائر کرنے کی طاقت میں اضافہ ہو سکے گا۔
اس کے علاوہ فوج کے اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کےلئے دفاعی سامان کی خرید سے متعلق کونسل نے تقریباََ 780 کروڑ روپے کی لاگت پر SIG SAUER Assault Rifles خریدنے کی بھی منظوری دی ہے۔ (AIR NEWS)