کرکٹ میں: ڈیلی کیپٹلس،کل رات ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے کوالیفائر میں سن رائزرس حیدرآباد کو 17رن سے ہرا کر پہلی مرتبہ IPL کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دلی نے شیکھردھون کے 50 گیندوں میں بنائے 78 رن کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں تین وکٹ پر 189 بنائے تھے۔جواب میں حیدرآباد کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 172 رن ہی بناسکی۔
اس جیت کے ساتھ ہی اب ڈیلی کیپٹلس کل خطابی مقابلے میں ممبئی انڈینس کا سامنا کرے گی۔
دوسری جانب خواتین کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیلنج کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل شارجہ میں Supernovas نے Trailblazers کو ہرادیا۔اب آج فائنل بھی ان دونوں ٹیموں کے درمیان ہی کھیلا جائے گا۔ (AIR NEWS)