A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

کابینہ نے کیڑے مار ادویہ کے بندوست کے بل دوہزار بیس کو منظوری دی

news

مرکزی کابینہ نے کل براہ راست ٹیکس وِواد سے وشواس بل 2020 میں تبدیلیوں کو منظوری دے دی ہے۔ کل نئی دلّی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہاکہ اِس بل میں قرضوں کی وصولیابی سے متعلق مختلف ٹرائیبونلس DRTs نے التوا میں پڑے معاملات کو شامل کرنے کے امکانات کو بڑھانے کی گنجائش ہے۔
ایک اور فیصلے میں کابینہ نے سرکاری سیکٹر کی تین عام بیمہ کمپنیوں میں 2 ہزار 500 کروڑ روپے کا اثاثہ لگانے کی بھی اصولی منظوری دے دی ہے۔ یہ کمپنیاں ہیں اورینٹل انشورنس کمپنی لمیٹڈ، نیشنل انشورنس کمپی لمیٹڈ اور یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ۔ یہ فیصلہ اِن کمپنیوں کی خراب مالی حالت اور ادائے قرض کی قانونی ضرورتوں کو پورا نہ کر پانے کے تناظر میں لیا گیا ہے۔
مرکزی کابینہ نے جراثیم کش مادوں کے انتظام سے متعلق بل 2020 کو بھی منظوری دے دی ہے۔ اس بل کا مقصد کسانوں کے مفادات کا تحفظ ہے جو انہیں محفوظ اور موثر جراثیم کش ادویات مہیا کیے جانے کو یقینی بناکر کیا جائے گا۔ مرکزی کابینہ نے بڑی بندرگاہوں کے اتھارٹی بل کو بھی منظوری دی ہے تاکہ بندرگاہوں کی مجموعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ قانون پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے حصے میں پیش کیا جائے گا۔ (AIR NEWS)

1527 Days ago