رکٹ میں: بھارت نے کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں کل رات تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ رن سے ہرادیا۔
جیت کیلئے 187 رنز کے ہدف کے لیے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورس میں تین وکٹ پر 178 رن ہی بناپائی۔
اس سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میزبان بھارت نے مقررہ 20 اوورس میں پانچ وکٹ پر 186 رن بنائے تھے۔
بھارت نے تین میچوں کی اس سیریز میں دوصفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی کل اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز پہلے ہی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز تین صفر سے ہارچکی ہے۔ (AIRNEWS)