A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

کمبوڈیا کے شاہ نورودوم سیہا مونی بھارت، کے تین روزہ دورے پر آج نئی دلّی پہنچیں گے

News

کمبوڈیا کے شاہ Norodom Sihamoni بھارت کے تین روزہ دورے پرآج سہ پہر نئی دلی پہنچیں گے۔کمبوڈیا کے شاہ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندرمودیکے ساتھ کل باہمی میٹنگ کریں گے۔ انہیں صبح میں راشٹرپتی بھون میں باقاعدہ استقبالیہدیا جائے گا۔اس کے بعد وہ راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت نذر کریں گے۔نائب صدر جگدیپ دھنکڑ اور وزیرخارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ صدرجمہوریہ شاممیں آئے دورے پر آئے معزز مہمان کے اعزاز میں سرکاری ضیافت کا اہتمام کریں گے۔

کمبوڈیا کے صدر کا یہ دورہ بھارت اور کمبوڈیا کے درمیانسفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر ہورہا ہے۔ کمبوڈیا کے شاہ کا یہ دورہ تقریباًچھ دہائیوں کے بعد ہورہا ہے۔ 1963 میں موجودہ شاہ کے والد نے بھارت کا دورہ کیاتھا۔

ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ بھارت اور کمبوڈیا کے تہذیبی،ثقافتی اور اقتصادی تعلقات اور عوام سے عوام کے درمیان گہرے رشتے ہیں۔دونوں ملکوں کےدرمیان کثیر جہتی تعلقات، مشترک ثقافتی اقدار، اقتصادی ترقی اور دفاع نیز سلامتی کےشعبے میں علاقائی اور عالمی معاملات پر مرکوز ہیں۔× (AIR NEWS)

326 Days ago