A part of Indiaonline network empowering local businesses

کوربیویکس، کووڈ کے احتیاطی ٹیکے کے طور پر، آج سے ویکسینیشن مراکز پر دستیاب کرا دی جائے گی

news

کووڈ کی بوسٹر ڈوز کے طور پر کوربی ویکس آج سے ٹیکہ کاری مراکز پر دستیاب ہوگی۔ Corbevax ایک ایسی ویکسین ہے جسے ان لوگوں کے لگایا جاسکتا ہے جنہوں نے Covaxin یا Covishield پہلی دو ڈوز کے طورپر لگوائی ہیں۔ وزارت صحت نے ٹیکہ کاری سے متعلق قومی تکنیکی مشاورتی گروپ کے کووڈ 19 کے ورکنگ گروپ کی سفارشات پر Corbevax کو ہنگامی صورتحال کے تحت استعمال کی منظوری دی ہے۔ آکاشوانی کے خبروں کے شعبے سے بات کرتے ہوئے کووڈ ٹاسک فورس کے چیئرمین این کے اروڑہ نے کہاکہ احتیاطی ڈوز آج سے کوون پورٹل کے ذریعے دستیاب ہوگی۔

ویکسین تیار کرنے والی کمپنی Biological-E نے کہا ہے کہ اب تک اس نے مرکز کو دس کروڑ ڈوز فراہم کی ہیں۔ Corbevax کی قیمت نجی ٹیکہ کاری مرکز میں GST سمیت 250 روپے ہے۔
(AIR NEWS)

639 Days ago