A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

کورونا وائرس سے متاثرہ دو لاکھ سینتیس ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے، صحتیابی کی شرح پچپن اعشاریہ س

news

مرکزی سرکار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 لاکھ 37 ہزار 196 افراد اب تک صحتیاب ہوئے ہیں اور ملک میں کووڈ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 55 اعشاریہ سات سات فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 440 افراد صحتیاب ہوئے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 74 ہزار سے زیادہ مریض زیر علاج ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں 14 ہزار 821 نئے معاملات سامنے آئے۔ اِس طرح ملک میں اب تک چار لاکھ 25 ہزار سے زیادہ افراد کووڈ19- سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ایک ہی دن میں 445 اموات کی اطلاع ملی۔ اس طرح ملک میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 699 ہوگئی ہے۔ (AIR NEWS)

1397 Days ago