عالمی بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی وباءاور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس سال عالمی معیشت 5 اعشاریہ دو فیصد تک کم ہو جائے گی۔ عالمی بینک کے صدر David Malpass نے کل واشنگٹن میں جاری عالمی معیشت کے امکانات کے تازہ شمارے کے پیش لفظ میں کہا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے 1870 کے بعد یہ پہلی مندی ہے جو صرف عالمی وباءکی وجہ سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترقی یافتہ ملکوں میں اقتصادی سرگرمیاں 2020 میں سات فیصد کم ہونے کا اندازہ ہے کیونکہ گھریلو مانگ اور سپلائی ، تجارت اور مالیئے میں شدید رخنہ پڑا ہے۔ (AIR NEWS)