A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

کووڈ-19 سے شفایابی کی قومی شرح بڑھ کر 96اعشاریہ سات پانچ فیصد ہوئی

news

ملک میں کووڈ-19 سے شفایابی کی شرح بہتر ہو کر 96اعشاریہ سات پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 19ہزار سے زیادہ کووڈ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ دو لاکھ 65 ہزار ہو گئی ہے۔ سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد مجموعی پوزیٹو کیسوں کا محض ایک اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ہے۔ گذشتہ 24گھنٹے میں 15 ہزار 223 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس طرح اس وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 151 اموات کی اطلاع ملی ہے اور اس طرح یہ تعداد بڑھکر ایک لاکھ 52 ہزار 869 ہوگئی ہے۔
طبی تحقیق کی بھارتی کونسل کے مطابق گذشتہ 24گھنٹے میں سات لاکھ 80ہزار ٹیسٹ کئے گئے ۔ اب تک 18کروڑ 93لاکھ نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے۔
(AIR NEWS)

1183 Days ago