دلی میں کووڈ انیس کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کے تناظرمیں ختم ہفتہ لگایا گیا کرفیو گزشتہ رات 10 بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک جاری رہےگا۔ ختم ہفتہ کرفیو کے بیچ لوگوں کے نقل وحمل پر کچھ بندشیں عائد کی گئی ہیں۔ البتہاِس سے مستثنیٰ زمرے کے تحت آنے والے لوگوں کو آنے جانے کی اجازت ہوگی۔ لازمی اور ایمرجنسیخدمات میں شامل افراد کو اپنا مجاز شناختی کارڈ دکھانے کے بعد آنے جانے کی اجازت ہوگی۔سبھی پرائیویٹ طبی اہلکاروں، جیسے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف، نیم طبی عملے کے افراد کواپنا شناختی کارڈ دکھانے کے بعد آنے جانے کی اجازت ہوگی۔ حاملہ خواتین اور مریض ڈاکٹروںکےنسخوں اور میڈیکل سے متعلق دستاویزات پیش کرنے پر آ جا سکتے ہیں۔ ہوائی اڈوں، ریلوےاسٹیشنوں اور بس ٹرمنلس جانے والے افراد کو مجاز ٹکٹ دکھانے پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ (AIRNEWS)