طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ICMR نے کہا ہے کہ ملک میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ لیباریٹریوں کی طرف سے کووڈ19 کے 17 لاکھ 59 ہزار 579 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ کل 85 ہزار 891 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ اس دوران ICMR سرکاری اور نجی لیباریٹریوں کو منظوری دے کر کووڈ19- کیلئے ٹسٹنگ کی اپنی سہولیات میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔ اب تک 348 سرکاری لیباریٹریوں اور 136 پرائیویٹ لیباریٹریز کو کووڈ19- کیلئے ٹسٹنگ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ (AIR NEWS)