بھارت نے اب تک مجموعی طور پر کووڈ کے نو کروڑ سے زیادہٹیسٹ کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران گیارہ لاکھ پینتالیسہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح کیے گئے ٹیسٹ کی کُل تعداد نو کروڑ نوے ہزار سےزیادہ ہوئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اس سال جنوری میں صرف ایک لیباریٹری سے شروعاتکرتے ہوئے ملک نے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ ملک میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوںکی شرح 87 اعشاریہ صفر پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 74ہزار سے زیادہ کووڈ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک 63 لاکھ سے زیادہ کووڈ مریض صحتیابہو چکے ہیں۔
صحتیابی میں مسلسل اضافے سے یہ بات یقینی ہوگئی ہے کہ ملکمیں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جو فی الحال کُل معاملوں کا 11 اعشاریہچار-دو فیصد ہے۔
ملک میں اس وقت زیر علاج مریضوں کی کُل تعداد آٹھ لاکھ26 ہزار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران63 ہزار 509 معاملے درج کیے جانے کی خبر ہے، اسطرح ملک میں اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی کُل تعداد 72 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ملک میں آج سے سنیما ہال تھیٹر اور ملٹی پلیکس پھر سے کھُلرہے ہیں۔ البتہ اِن کی گنجائش کی صرف پچاس فیصد تعداد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ ہمارےنامہ نگار کے مطابق گھیرابندی والے زون میں فلموں کی اسکریننگ کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ (AIR NEWS)