A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

کووڈ-اُنیس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے پانچ ریاستوں میں اعلیٰ سطح کی ٹیمیں تعینات

news

مرکز نے کووڈ-اُنیس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے پانچ ریاستوںمیں اعلیٰ سطح کی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ ان ٹیموںکو حالیہ دنوں میں کیرالہ، کرناٹک،راجستھان، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال میں کووڈ-اُنیس کے کیسوں میں اضافے کے سبب یہاںتعینات کیا گیا ہے۔

ملک میں پچھلے پانچ ہفتے سے کووڈ کے روزانہ کیسوں کی اوسطمیں لگاتار کمی دیکھی جارہی ہے۔ روزانہ نئے کیسوں کی تعداد میں، جو ایک مہینے پہلےتقریباً 90 ہزار تھی، اب پچھلے چوبیس گھنٹے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق محض تقریباً63 ہزار رہ گئی ہے۔

زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے کمی آئی ہے۔ یہتعداد تقریباً آٹھ لاکھ چار ہزار ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹے میں تقریباً 70 ہزار لوگ شفایاب ہوئےہیں، جبکہ ملک میں سامنے آنے والے کُل کیسوں میں سے صرف دس اعشاریہ نو-دو فیصد کیسزاسپتال میں ہیں یا پھر گھر میں ہی آئیسولیشن میں ہیں۔

کووڈ مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں لگاتار بہتری آرہی ہے۔مجموعی طور پر یہ شرح 87 اعشاریہ پانچ-چھ فیصد ہوگئی ہے۔ ابھی تک تقریباً 64 لاکھ53 ہزار افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

پچھلے چوبیس گھنٹے میں شرحِ اموات ایک اعشاریہ پانچ-دو فیصدرہی، جس کے تحت 895 لوگ موت کا شکار ہوئے ہیں۔× (AIR NEWS)

1281 Days ago