ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے اعلیٰ پیمانے پر صحتیابی کی خبر ملی ہے۔ ایک دن میں کل 51 ہزار 706 متاثرہ افراد اِس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں، جو بھارت میں کووڈ19 وباءکے پھوٹ پڑنے کے بعد سے سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کے نتیجے میں صحتیابی کی شرح میں تیزی آئی ہے اور اب ملک میں اس کی شرح 67 اعشاریہ ایک نو فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے آج کہا ہے کہ ملک میں اب تک کُل 12 لاکھ 82 ہزار215 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ19 کے کل 52 ہزار 509 نئے معاملوں کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد کُل معاملوں کی تعداد 19 لاکھ 8 ہزار 254 ہوگئی ہے۔ سردست ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 86 ہزار 244 ہے۔ ایک دن میں 857 اموات کی خبر ملی ہے، جس کے سبب ملک گیر سطح پر مرنے والوں کی تعداد 39 ہزار 795 ہوگئی ہے۔ ملک میں اموات کی شرح مزید کم ہوکر دو اعشاریہ صفر آٹھ فیصد ہوگئی ہے۔اس دوران طبی تحقیق کی بھارتی کونسل نے کہا ہے کہ ملک میں اب تک کُل دو کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار402 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ کل ملک کی کئی لیبس میں 6 لاکھ 19 ہزار 652 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ فی الحال پورے بھارت میں ایک ہزار 366 لیبس میں کووڈ19 کی جانچ کی جارہی ہے، جس میں 920 سرکاری اور 446 پرائیویٹ لیبس شامل ہیں۔x (INDIAONLINE)