A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

کووڈ19 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 59 اعشاریہ چار تین فیصد تک پہنچی

News

سرکار نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ تین لاکھ 47 ہزار 979 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 157 افراد صحتیاب ہوئے۔اِس طرح کووڈ19 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 59 اعشاریہ چار تین فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ صحتیابی کی شرح کے اعتبار سے چنڈی گڑھ، میگھالیہ، راجستھان، تریپورہ اور چھتیس گڑھ سب سے اوپر ہیں، جہاں صحتیاب ہونے کی شرح 78 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کووڈ19 کے 18ہزار 653نئے معاملات سامنے آئے۔ اس طرح اب تک پانچ لاکھ 85ہزار 493 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ایک ہی دن میں 507 اموات کی اطلاع ملی ہے، اس طرح ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 400 تک پہنچ گئی ہے۔ فی الحال ملک میں دو لاکھ بیس ہزار 114مریض زیر علاج ہیں۔اِدھر طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ICMR نے کہا ہے کہ مختلف لیبز نے 24 گھنٹے کے اندر اندر کورونا وائرس کے دو لاکھ 17 ہزار 931 نمونوں کی جانچ کی۔ اب تک مجموعی طور پر 88 لاکھ 26 ہزار 585 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔x (AIR NEWS)

1387 Days ago