A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں مہاراشٹر اور ہریانہ تمغوں کی فہرست میں برابر برابر

News

مہاراشٹر اور ہریانہ تمغوں کی دوڑ میں برابر برابر چل رہے ہیں۔ موجودہ چمپئن مہاراشٹر نے کل سونے کے پانچ تمغے جیتے، اس طرح وہ سونے کے 17 تمغوں کے ساتھ اب تک 76 تمغے حاصل کرچکا ہے اور تمغوں کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔ دوسری طرف ہریانہ 17 سونے کے تمغوں کے ساتھ اب تک 47 تمغے حاصل کرچکا ہے۔ دلّی اور گجرات کو تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔
کھیلو انڈیا کے چوتھے دن کبڈی میں سونے کے چار، تیر اندازی اور ایتھیلیٹکس میں تین تین، سائیکلنگ اور جمانسٹک میں ایک ایک تمغہ کے ساتھ ہریانہ نے نمبر چھ سے نمبر دو کی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ہریانہ کے سائیکل سوار انل نے روڈ ریس میں سب سے آسان جیت حاصل کی۔
دوسری جانب گجرات کے Rushiraj Jadeja نے لڑکوں کے دس میٹر ایئر رائفل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ گجرات کے جوڈو کھلاڑیوں نے 21 سال سے کم عمر کے مقابلے میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 میں سے 3 سونے کے تمغے جیتے۔ (AIR NEWS)

1557 Days ago