A part of Indiaonline network empowering local businesses

کھیلوں کے محکمے کے مرکزی وزیراور وزیر مملکت ٹیم انڈیا کا حوصلہ بڑھائیں گے

news

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کے وزیر انوراگ ٹھاکر اور وزیر مملکت Nisith Pramanik آج ٹوکیو اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران، دلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے بھارتی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔
-4-India Cheer مہم کے حصے کے طور پر کھلاڑیوں کو تحریک دینے کی خاطر زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ سرکردہ لوگ بھی اِس پروگرام میں شریک ہوں گے، جن میں سابق کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اِس مہم کا نظریہ پیش کیا تھا۔
بھارت نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے لئے 127 ایتھلیٹس کا دستہ بھیجا ہے، جو اب تک کا سب سے بڑا ہے۔ اِس میں 56 خاتون کھلاڑی بھی شامل ہیں، جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ (AIR NEWS)

1002 Days ago