A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

گجرات میں چناﺅ مہم میں تیزی ، مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈر ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہ

news

گجرات میں انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی چناﺅ مہم ختم ہونے میں اب چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج Mahuda، Jalod ، Waghara اور نروڈہ میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے اور Nandod میں ایک روڈ شو کی قیادت کریںگے۔
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی بھی وَلساڑ ضلعے میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان سورت میں Odia لوگوں میں پارٹی امیدواروں کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ مرکزی وزیر پرشوتم روپالا Navsari، ڈانگ اور سورت ضلعوں میں پانچ انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
دوسری جانب کانگریس کے سینئر لیڈر راجیو شکلا اور آلوک شرما آج احمدآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اِسی دوران عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان بھی مختلف مقامات پر روڈ شو کریں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کیلئے 788امیدواروں میں سے 167 ایسے امیدوار ہیں جن کے خلاف فوجداری معاملات ہیں۔ امیدواروں کی جانب سے پیش کئے گئے حلف نامے کی بنیاد پر جمہوری اصلاحات سے متعلق ایسو سی ایشن ADR کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اِن میں سے تقریباً 100 امیدواروں کو قتل اور آبروریزی جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ (AIR NEWS)

511 Days ago