A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

ہماچل پردیش کے کِنّور ضلع میں زمینی تودے گرنے کے حادثے میں 9 سیاح ہلاک

news

ہماچل پردیش میں نو افراد ہلاک اور تین دوسرے اس وقت زخمیہو گئے جب آج سہ پہر کنور ضلعے میں Sangla Chitkul سٹرک پر سیاحوں کے ایک ٹیمپوپر مٹی کے تودے گرے۔ سیاحوں کی یہ گاڑی 11 لوگوں کو لے کر Chitkul سے Sangla جا رہی تھی۔ مرنے والے میںپانچ مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔ اُن کا تعلق چھتیس گڑھ اور راجستھان سے ہے۔ مٹیکے تودے گرنے کا یہ واقعہ Batseri کے نزدیک پیش آیا۔ اِس حادثےمیں بےلی پُل بھی ٹوٹ گیا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کنور میں اس حادثے میں ہونےوالے جانی نقصان پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں جناب کووند نے اُن لوگوں کےرشتے داروں سے اپنی تعزیت کا اظہار کیا جن کی اس حادثے میں جانیں گئی ہیں۔ انہوں نےزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعہ پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں جناب مودی نے کہا کہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کے علاجکےلئے سبھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کے قریبی رشتے داروں کو وزیر اعظمکے قومی امدادی فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50-50 ہزارروپے دئے جائےں گے۔

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے بھی جانی نقصانپر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ لوگوں کوفوری امداد فراہم کرے۔
 
 
  (AIR NEWS)

996 Days ago